8

بی آر ٹی یلو لائن میں 6 ارب روپے کی مبینہ کرپشن، محکمانہ انکوائری کا آغاز

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے اہم سفری منصوبے BRT Yellow Line Karachi میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کے احکامات کے بعد باضابطہ کارروائی شروع کرتے ہوئے انکوائری افسر نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی سمیت متعلقہ افسران کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق پی ڈی ضمیر عباسی، پروجیکٹ ڈائریکٹر کمال حکیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر طٰحہ عزیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یلو لائن منصوبے سے متعلق مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق انکوائری میں دیگر دو افسران کے بیانات بھی قلمبند کیے جا چکے ہیں، تاہم ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جمن داس تاحال انکوائری میں پیش نہیں ہوئے۔

حکام کے مطابق مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی مکمل جانچ پڑتال جاری ہے اور تمام ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں