کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)معروف ٹی وی میزبان، اسکالر اور سیاسی شخصیت عامر لیاقت حسین کو مداحوں سے بچھڑے چار برس مکمل ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1972 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ مذہبی پروگراموں کی میزبانی کے ساتھ ساتھ سیاسی بصیرت رکھنے والی ایک نمایاں شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔ اپنے منفرد انداز اور گفتگو کی وجہ سے وہ میڈیا اور عوام دونوں میں خاصی مقبولیت رکھتے تھے۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور نیوز کاسٹر کیا اور بعد ازاں ٹیلی ویژن پر مذہبی اور تفریحی پروگراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ان کے پروگراموں کو عوام میں بھرپور پذیرائی ملی اور وہ طویل عرصے تک میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے۔
تاہم مختلف تنازعات اور ذاتی زندگی کے مسائل بھی ان کے کیریئر کا حصہ رہے، جس کے باعث وہ اکثر خبروں کی سرخیوں میں رہتے تھے۔ عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کو کراچی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
ان کی وفات کے بعد بھی وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں یادوں کے طور پر زندہ ہیں۔


