مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا کیس میں ملزم ارمغان اور اسکے گینگ کے خلاف گھیرا تنگ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا کیس میں ملزم ارمغان اور اسکے گینگ کے خلاف گھیرا تنگ ، محکمہ پراسکیوشن نے انوسٹی گیشن کو اہم ٹاسک سونپا دیا گیا، کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس گائیڈ لائنز جاری کردی ، جس کے مطابق ملزم ارمغان کے قبضے سے ملنے والی تمام اشیاء بغیر کسی تاخیر کے فرانزک معائنے کے لیے بھیجی جائیں ، مرکزی ملزم ارمغان کے قریبی افراد کی سرگرمیوں کا جائزہ لے کر مقدمات درج کیے جائیں،

ڈی ایچ اے کے سیکورٹی کے سربراہ اور مالک مکان سے بھی غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں ،گائیڈ لائن

ملزم ارمغان کی غیر قانونی سرگرمیوں پر ڈی ایچ اے اور مالی مکان نے اب تک کیا اقدامات کیے ہیں تفصیلات حاصل کی جائیں ،گائیڈ لائن

ملزم ارمغان سے متعلق مقامی انٹلی جنس یونٹ گذری اور درخشان تھانوں سے بھی معلومات لی جائیں کہ ملزم ارمغان نے کب سے یہ سرگرمیاں جاری کررکھی تھیں تفصیلات حاصل کی جائیں،گائیڈ لائن

ملزم ارمغان کے والد سے تحقیقات کی جائیں اور والد بھی کریمنل ریکارڈ چیک کیا جائے ،گائیڈ لائن

ملز کی کی رہائش گاہ سے ملنے والے بھاری ممنوعہ اسلحہ ،واکی ٹاکی ،ڈیجیٹل سیف لاکرز اور دو شناختی کارڈ سے متعلق تحقیقات بھی جائیں ،گائیڈ لائن

ملزم ارمغان کے کالعدم تنظیموں سے تعلق سے متعلق بھی تحقیقات کی جائیں ،گائیڈ لائن

کیا ملزم ارمغان گینگ دہشت گردی،دہشت گردوں کی مالی معاونت ،منی لانڈرنگ اور کن غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق تحقیقات کی جائیں ،گائیڈ لائن

ملزم ارمغان کے قریبی افراد کالعدم تنظیموں منشیات ڈیلر اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں کے حقائق جاننے کے لیے حساس اداروں سے رابط کیا جائے ،گائیڈ لائن

مصطفیٰ عامر کے اغواء کے سلسلے میں تاوان طلب کرنے والے ٹیلی فونز حاصل کیے جائیں ،گائیڈ لائن

مقتول کی والدہ سے تاوان کی رقم مانگنے والے ملزم کا فون اور والدہ کے فون کو کیس پراپرٹی کا حصہ بنایا جائے ،گائیڈ لائن

ملزم ارمغان ،مقتول مصطفیٰ کے بینک اکاؤنٹس ،فون ڈیٹا اور ٹریول ہسٹری حاصل کی جائے ،گائیڈ لائن

مصطفیٰ عامر کیس کا ایک مقدمہ حب بلوچستان میں بھی درج ہے

حب میں درج مقدمے کی کراچی منتقلی کے لیے ایس ایس پی حب کو لکھے گئے خط کا کیا مقصد تھا آگاہ کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں