18

کچے کے علاقوں میں امن کے لیے “آپریشن نجاتِ مہران” کا آغاز، سرنڈر پالیسی پر عملدرآمد جاری

سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)سکھر میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی قیادت میں یکم جنوری 2026 سے “آپریشن نجاتِ مہران” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد کچے کے علاقوں میں امن و امان قائم کرنا، جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور ریاستی رٹ کو بحال کرنا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سندھ حکومت کی سرنڈر پالیسی کے تحت وہ تمام جرائم پیشہ عناصر جو پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال کر خود کو پیش کریں گے، ان کے خلاف قانون اور ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے محمد کلیم ملک نے کہا ہے کہ جو عناصر سرنڈر پالیسی سے گریز کریں گے، ان کے خلاف سندھ پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں مشترکہ کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

اسی طرح شکارپور کے ایس ایس پی نے واضح کیا کہ کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں امن و امان کی بحالی اور جرائم کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں