تربت(ایچ آراین ڈبلیو)تربت میں مند روڈ پر ایک تعمیراتی کمپنی کے ٹھیکیدار کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شام مینو کلاتک کراس کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد شدید متاثر ہوئے۔
حملے کے بعد جاں بحق افراد اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


