9

ماہشہر میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر مبینہ اسرائیلی حملہ، جزوی نقصان کی اطلاعات

خوزستان(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں واقع صنعتی شہر ماہشہر کے ایک اہم پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر مبینہ اسرائیلی حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کارون پیٹروکیمیکل کمپنی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پلانٹ کے بعض حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق حملے میں ہونے والے نقصانات اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات ابھی تک مکمل طور پر سامنے نہیں آ سکیں اور مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے ماہشہر میں واقع پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم فوجی بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ماہشہر کو ایران کے اہم صنعتی اور توانائی مراکز میں شمار کیا جاتا ہے جہاں متعدد پیٹروکیمیکل تنصیبات قائم ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے حملے خطے کی صنعتی پیداوار اور توانائی کے شعبے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے تاحال حملے میں ہونے والے نقصانات یا پیداوار پر اثرات کے بارے میں کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں