21

تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر کراچی منتقل، علاج جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی زخمی خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بہتر علاج کے لیے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو آغا خان اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق وہ تقریباً 13 فیصد تک تیزاب سے متاثر ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تیزاب کے باعث ان کی دونوں آنکھوں کے اطراف کا حصہ متاثر ہوا ہے، تاہم خوش قسمتی سے ان کی بینائی محفوظ ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ کو خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں