19

فراری کی پہلی الیکٹرک کار کی رونمائی، ڈیزائن پر تنقید اور شیئرز میں کمی

ویب ڈیسک(ایچ آراین ڈبلیو) عالمی شہرت یافتہ لگژری کار ساز کمپنی فراری نے اپنی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی “لوچے (Luce)” متعارف کرا دی، تاہم اس ماڈل کو ڈیزائن اور روایتی خصوصیات کے فقدان پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون کے معروف ڈیزائنر کی تخلیق کردہ اس 5 سیٹر الیکٹرک گاڑی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ رونمائی کے فوری بعد ہی مارکیٹ میں منفی ردعمل دیکھنے میں آیا اور فراری کے شیئرز میں 8 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

ناقدین اور آٹو موبائل ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی گاڑی کا ڈھانچہ روایتی فراری ماڈلز سے مختلف ہے، جبکہ الیکٹرک انجن کے باعث اس میں کمپنی کی پہچان سمجھی جانے والی گرجدار آواز بھی موجود نہیں۔

رپورٹس کے مطابق فراری کے سابق چیئرمین نے بھی اس ماڈل کو برانڈ کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے، جس کے بعد اس گاڑی پر بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں