کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ٹیلی وژن کے نامور اور لیجنڈ اداکار شفیع محمد شاہ کی صاحبزادی ارسلنہ محمد شاہ انتقال کر گئیں۔مرحومہ کے انتقال کی اطلاع ان کی بہن نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے دی، جس میں بتایا گیا کہ ارسلنہ محمد شاہ 7 فروری 2026 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا سے رخصت ہوئیں۔
ارسلنہ محمد شاہ میڈیا انڈسٹری سے وابستہ تھیں اور مختلف ٹی وی چینلز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتی رہی تھیں۔ان کے انتقال کی خبر پر میڈیا انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


