تل ابیب(ایچ آر این ڈبلیو)ایران میں حکومت کی تبدیلی کی مبینہ ناکام کوشش کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ موساد کے نئے سربراہ رومن گفمین، جنہوں نے حال ہی میں عہدہ سنبھالا ہے، نے ناکامی کے بعد اپنے نائب ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل موساد کی انٹرنیشنل ریلیشنز برانچ کے سربراہ نے بھی اچانک استعفیٰ دے دیا تھا، جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مزید افسران کے استعفے یا برطرفیاں بھی سامنے آسکتی ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ آپریشن کے لیے بھاری فنڈز اور ایک بڑی خفیہ ٹیم تعینات کی گئی تھی، تاہم مبینہ طور پر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکے۔اس صورتحال پر موساد یا اسرائیلی حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔


