22

صحرائے صحارا میں المناک حادثہ، گاڑی خراب ہونے سے 50 افراد پیاس سے جاں بحق

نیامی(ایچ آراین ڈبلیو)نائیجر کے صحرائے صحارا میں ایک افسوسناک واقعے میں گاڑی خراب ہونے کے باعث 50 افراد پیاس کی شدت سے جاں بحق ہوگئے۔

یہ افراد عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد مالی سے واپس اپنے علاقوں کی طرف جا رہے تھے کہ دورانِ سفر ان کا ٹرک صحرائے صحارا میں خراب ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید گرمی اور پانی کی شدید قلت کے باعث ٹرک میں موجود افراد ایک ایک کرکے دم توڑتے گئے۔ واقعے کے دوران پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق دو افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے، جو پیدل چل کر صحرا عبور کرنے میں کامیاب ہوئے اور قریبی علاقے تک پہنچ کر امداد طلب کی۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اس المناک حادثے نے انسانی اسمگلنگ اور صحرائی راستوں کی خطرناک صورتحال پر ایک بار پھر تشویش پیدا کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں