18

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 12 ہزار 489 روپے سستا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 12 ہزار 489 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 240 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے مقرر ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر طلب میں کمی کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں