29

مارکیٹوں اور شادی ہالز کے اوقاتِ کار سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مارکیٹوں، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور شادی ہالز کے اوقاتِ کار سے متعلق اس کے نام سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ترجمان کے مطابق ادارے کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ عوام، تاجر برادری، ریسٹورنٹ مالکان اور شادی ہالز کی انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ معلومات پر ہرگز یقین نہ کریں۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ جعلی نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نوٹیفکیشن صرف محکمہ داخلہ سندھ کے مجاز اور سرکاری ذرائع سے ہی جاری کیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں