22

بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث 15 افراد کو مجموعی طور پر 188 سال قید کی سزا

برطانیہ(ایچ آراین ڈبلیو)برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث 15 افراد کو مجموعی طور پر 188 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

پولیس اور عدالتی حکام کے مطابق یہ مقدمہ ایک طویل تحقیقات کے بعد سامنے آیا، جس میں ملزمان کو چائلڈ سیکسول ایکسپلائٹیشن اور ریپ جیسے سنگین جرائم کا مرتکب پایا گیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بچپن ان سے چھین لیا گیا اور ان واقعات کے اثرات آج بھی ان کی زندگی پر موجود ہیں، جنہیں وہ روزمرہ زندگی میں برداشت کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعات 2007 سے 2011 کے دوران پیش آئے جب متاثرہ کی عمر 14 سے 18 سال کے درمیان تھی۔ پولیس نے 2015 میں متاثرہ کو ممکنہ طور پر چائلڈ سیکسول ایکسپلائٹیشن کا شکار قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا، جبکہ 2016 میں اس کیس کی باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی۔

حکام کے مطابق کئی سال تک جاری رہنے والی عدالتی کارروائی کے بعد تمام ملزمان کو سزا سنائی گئی، جبکہ مقدمے کی حساس نوعیت کے باعث بعض مراحل پر رپورٹنگ پابندیاں بھی عائد رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں