سکردو / شگر(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران شگر میں جلسے سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے انتخابی عمل اور عوامی مینڈیٹ سے متعلق سخت سیاسی مؤقف اختیار کیا۔
بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے فیصلے مقامی عوام خود کریں، نہ کہ اسلام آباد میں بیٹھا کوئی افسر یا “بابو” ان کے فیصلے کرے۔
انہوں نے انتخابی نظام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “فارم 45 کا بندوبست عوام کریں گے اور فارم 47 کا بندوبست میں کروں گا”، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اس بار ان کی کوئی سیٹ “چوری” نہیں ہوگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے مطابق ان کی جماعت گلگت بلتستان میں عوامی حقوق اور شفاف انتخابات کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔


