پنجاب(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب میں انتظامی سطح پر بڑی تبدیلی کرتے ہوئے 4 نئے اضلاع کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پتوکی (قصور)، دیپالپور (اوکاڑہ)، حاصل پور (بہاولپور) اور ہارون آباد (بہاولپور) کو نئے ڈسٹرکٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
انتظامی تبدیلی کے بعد صوبے میں اضلاع کی مجموعی تعداد 45 ہو گئی ہے، جس کا مقصد مقامی سطح پر انتظامی امور کو مزید بہتر اور مؤثر بنانا بتایا جا رہا ہے۔


