4

غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی، متعدد افراد گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پولیس کی مدد سے انتظامیہ نے کارروائیاں کی ہیں، جن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کارروائیوں کے دوران گرفتار افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی منڈیاں قائم کرنے سے صفائی ستھرائی کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے اور ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ شاہراہوں پر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق غیر قانونی منڈیوں کی وجہ سے نہ صرف صفائی کا نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ ٹریفک کے دباؤ کے باعث شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے اس حوالے سے اپنی رپورٹس بھی جمع کروا دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں