5

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق اہم اجلاس

مسقط(ایچ آراین ڈبلیو)ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں آبنائے سے جہازوں کی آمد و رفت کے اصول و ضوابط کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شریک عمانی اور ایرانی وفود نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک کی سلامتی، قومی خودمختاری کے احترام اور علاقائی استحکام کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کے قابلِ اطلاق قواعد و ضوابط کو بھی مدنظر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سمندری سلامتی، تجارتی جہازرانی کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ کشیدگی سے بچاؤ کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات خطے میں بڑھتی ہوئی حساس صورتحال کے تناظر میں نہایت اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں