واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی سیاست میں ایک بار پھر اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے سائبر اسپیس میں جنگی موضوعات پر مبنی نئی پوسٹ شائع کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک ہوائی جہاز کے نیچے نصب بم کی تصویر شامل ہے، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا:
“اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ!”
سیاسی مبصرین کے مطابق اس طرح کی جنگجو اور علامتی پوسٹس نہ صرف عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنتی ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتی ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس نوعیت کے پیغامات ذمہ دارانہ قیادت کے تقاضوں کے برعکس ہیں اور ان کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


