4

حیدرآباد: سٹی پولیس کی مؤثر کارروائی، کراچی سے گمشدہ 17 سالہ زین العابدین بروقت بازیاب

**حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو)** حیدرآباد سٹی پولیس نے مستقل نگرانی اور جدید پیشہ ورانہ اقدامات کے نتیجے میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے گمشدہ 17 سالہ لڑکے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 17 سالہ زین العابدین ولد عاطف الٰہی گزشتہ ماہ 7 اپریل 2026 کو حسرت موہانی لائبریری، ہوم اسٹیٹ ہال چاری (حیدرآباد) کے قریب اپنے گھر سے اچانک گمشدہ ہو گیا تھا۔ حیدرآباد پولیس نے تکنیکی معاونت اور دیگر مؤثر سراغ رساں اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے آج نوجوان کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔

یہ کامیاب کارروائی ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز زین رضا بلوچ کی زیرِ نگرانی اور ایس ایچ او سٹی شوکت ملوکانی کی قیادت میں انجام دی گئی۔

نوجوان زین العابدین کے والد عاطف الٰہی نے اپنے لخت جگر کی بحفاظت واپسی پر ایس ایس پی حیدرآباد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ایس ایچ او سٹی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور حیدرآباد پولیس کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کی فلاح و بہبود اور داد رسی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!**
دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس پورٹل **HRNW** کی مدد کریں۔ مظلوموں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اس لنک پر کلک کر کے ہمیں سپورٹ کریں:

[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.google.com/search?q=https://www.hrnww.com/%3Fpage_id%3D1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں