19

پی آئی اے پرواز لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، انجن کو نقصان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)دبئی سے لاہور آنے والی قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز لینڈنگ کے دوران پرندے سے ٹکرا گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 264 دبئی سے لاہور پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے مرحلے کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث ایک انجن کو نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد طیارے کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں