21

محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور میں محکمہ موسمیات پاکستان نے 25 مئی سے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے دوران درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں گرمی کی شدت سب سے زیادہ رہے گی، جن میں ملتان، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں۔

اسی طرح دیگر متاثرہ علاقوں میں بھکر، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوٹ ادو، سرگودھا، جوہر آباد، خوشاب، میانوالی، نور پور تھل اور جھنگ بھی شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں