کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5-F میں مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات، کمرشل پورشنز اور شاپس کی سرپرستی اور وصولیوں کے نظام سے متعلق شکایات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 64/4، ST-25/2 پر رہائشی پلاٹ کو مبینہ طور پر کمرشل سرگرمیوں اور غیر قانونی تعمیرات کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مبینہ طور پر ایک منظم نظام سرگرم ہے جس کے ذریعے غیر قانونی شاپس اور یونٹس کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔
شہریوں کے مطابق علاقے میں مبینہ وصولیوں کے باعث غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے رہائشی ماحول متاثر ہو رہا ہے۔
علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔


