18

ویڈیو وائرل ہونے پر 5 پولیس اہلکار معطل، گارڈن ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے فوری بعد محکمہ پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق معاملے کی باقاعدہ انکوائری ایس ڈی پی او کے سپرد کر دی گئی ہے، جبکہ مزید محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ادارے کے وقار کو مجروح کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں