34

نارتھ ناظم آباد میں پلاٹ نمبر A-171 پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ، شہریوں میں تشویش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک H میں واقع پلاٹ نمبر A-171 پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے منظور شدہ نقشوں اور مروجہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ان خلاف ورزیوں کے باوجود متعلقہ افسران کی جانب سے مبینہ طور پر دانستہ چشم پوشی اختیار کی جا رہی ہے، جس کے باعث نہ صرف قومی خزانے کو محصولات کی مد میں بھاری نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ انتظامی خاموشی بھی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

قواعد و ضوابط کے منافی ان تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث علاقے کے مکین شدید ذہنی اذیت اور تشویش میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں