بین الاقوامی ڈیسک(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور امریکی فوجی انخلا سے متعلق قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ووٹنگ کو صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی ایران پالیسی پر بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم اور عدم اطمینان کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے نہ صرف امریکا بلکہ عالمی معیشتوں پر بھی منفی اثرات ڈالے ہیں، جس کے باعث مجموعی نقصان کا تخمینہ نصف ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
سینیٹ کے بعد یہ قرارداد اب امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کی جائے گی، جہاں اسی ہفتے اس پر ووٹنگ متوقع ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایوان میں بھی اسے منظوری مل سکتی ہے۔
کانگریس کے متعدد ارکان کا مؤقف ہے کہ ایران سے متعلق کسی بھی جنگی اقدام کے لیے باضابطہ طور پر کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔


