15

خصوصی بچوں کے لیے مفت سوئمنگ کلاسز کا فیصلہ، گلشن اقبال اسپورٹس کمپلیکس میں پروگرام شروع ہوگا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خصوصی بچوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے گلشن اقبال ویمن اسپورٹس کمپلیکس میں مفت سوئمنگ سکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7 سے 10 سال کی عمر کے خصوصی بچے اس پروگرام میں بلا معاوضہ ٹریننگ حاصل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ماہر سوئمنگ کوچز کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق گلشن اقبال ویمن اسپورٹس کمپلیکس میں پہلے ہی 250 سے زائد بچوں کے داخلے مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ خصوصی بچوں کو مکمل طور پر مفت کلاسز فراہم کی جائیں گی۔

پروگرام کے تحت بچوں کو بنیادی اور پیشہ ورانہ سوئمنگ کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ محفوظ اور بہتر انداز میں اسپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔

حکام کے مطابق سوئمنگ کلاسز کا باقاعدہ آغاز عید کے بعد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں