15

لطیف آباد میں ریسٹورنٹ سیل، ٹیکس چوری اور جعلی انوائسز کا انکشاف

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بروہی بلوچستان بار بی کیو اینڈ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔

ترجمان ایس آر بی کے مطابق ریسٹورنٹ کو سیلز چھپانے اور غلط انوائسز جاری کرنے میں ملوث پایا گیا، جبکہ ادارے کی جانب سے متعدد بار نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود انتظامیہ نے قانونی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل غیر قانونی سرگرمیاں جاری رہیں جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ مزید بتایا گیا کہ پی او ایس سسٹم کو ایس آر بی سے منسلک نہ کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

سندھ ریونیو بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس چوری اور غلط انوائسز کے ذریعے ریونیو کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، جبکہ قانون شکن کاروباری ادارے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ترجمان کے مطابق ٹیکس چوروں کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اور تمام کاروباری طبقے کو قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں