14

مستحق و نادار افراد کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم سے منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال پاکستان کیپٹن (ر) شاہین بٹ نے ملاقات کی، جس میں ادارے کی کارکردگی اور جاری فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد غریب اور ضرورت مند افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بیت المال میں درخواستوں پر عملدرآمد کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور درخواست دینے کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں