16

سمگلنگ میں 80 فیصد کمی، پاکستان کوسٹ گارڈز کا کردار قابل ستائش ہے: طلال چودھری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں سمگلنگ میں 80 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ منشیات کی روک تھام اور سمندری راستوں سے غیر قانونی نقل و حمل کے خاتمے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے۔

کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو محفوظ بنانے میں کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ 23 جوانوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام اور سمندری راستوں سے غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی نمایاں رہی ہے۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام بھی کوسٹ گارڈز کا اہم فریضہ ہے، جبکہ سمندری حیات کے تحفظ کے لیے بھی ادارہ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ ادارے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں