16

ساوتھ زون میں احتساب کا عمل تیز، 20 اہلکار زون بدر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)Karachi Police کے ساوتھ زون میں احتساب کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی ساوتھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق 20 اہلکاروں کو زون بدر کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ اہلکار طویل عرصے سے مخصوص تھانوں میں تعینات تھے۔ ان کے خلاف کارروائی تحقیقات اور خفیہ رپورٹس کی روشنی میں عمل میں لائی گئی، جن میں اہلکاروں کی غیر سماجی سرگرمیوں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ اہلکار مختلف سفارشوں اور اثر و رسوخ کے ذریعے زون ساوتھ کے مخصوص تھانوں میں تعینات ہوتے رہے تھے، جس پر اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے احتسابی اقدام کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتساب کا یہ عمل جاری رہے گا اور محکمے میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں