امریکہ(ایچ آراین ڈبلیو)ریاست کیلیفورنیا میں ایک بڑی مسجد پر فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ واقعے کے بعد دونوں مبینہ حملہ آوروں نے بھی خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی عمریں 17 اور 18 سال تھیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائرنگ کے بعد دونوں نوجوانوں نے موقع پر ہی خود کو گولی مار لی۔
حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اور پس منظر جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ زخمیوں کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
امریکی سکیورٹی اداروں نے واقعے کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


