29

رواں برس خطبۂ حج مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی دیں گے

سعودی عرب(ایچ آراین ڈبلیو)ادارۂ امورِ حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی رواں برس خطبۂ حج دیں گے۔ اعلان کے مطابق شیخ علی الحذیفی منگل 26 مئی، 9 ذی الحج 1447 ہجری کو میدانِ عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبۂ حج ارشاد فرمائیں گے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی کا شمار نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں قرآنِ کریم کے ممتاز اور معروف قرّاء میں ہوتا ہے، اور ان کی تلاوت کو عالمِ اسلام میں خاص مقام حاصل ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شیخ علی الحذیفی اس سے قبل مسجدِ قبا اور مسجد الحرام میں بھی امام و خطیب کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ ان کی تقرری کو عالمِ اسلام میں عقیدت اور دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں