25

پولیس کی کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 70 سے زائد افغان باشندے گرفتار

تربت(ایچ آراین ڈبلیو)تربت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 70 سے زائد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ تربت نے سری کہن کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کی قانونی حیثیت کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ اداروں سے مزید تصدیق کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں