لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)لاڑکانہ پولیس نے تھانہ رتوڈیرو کی حدود مسافر خانو والے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم کو ایک کلو سے زائد (1120 گرام) چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اسماعیل میتلو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ ملزم سے خریداروں، ڈیلرز اور سپلائرز کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔


