وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کے لیے پائلٹس اور انجینئر کی بھرتی کا عمل شروع

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کے زیرِ انتظام ہیلی کاپٹر کے لیے پائلٹس اور انجینئر کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔دو پائلٹس اور ایک اسسٹنٹ ڈپٹی چیف انجینئر کی اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جنہیں جمع کرانے کے لیے 15 روز کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پائلٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 57 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ کم از کم 4500 فلائنگ آورز کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈپٹی چیف انجینئر کے لیے 3500 فلائنگ آورز کے تجربے کے ساتھ پی سی سی اے لائسنس اور بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری بھی ضروری ہے۔

حکام کے مطابق امیدواروں کو متعلقہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا بھی لازمی شرط ہے، جبکہ بھرتی کا عمل میرٹ اور قواعد کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں