33

منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 10 کلو سے زائد چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی کے تھانہ سعید آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی کیماڑی کی سربراہی میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے حب ریور کے علاقے میں حب چوکی سے آنے والے ایک رکشے کو روک کر تلاشی لی، جہاں سے منشیات برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق رکشے میں موجود اسکول بیگ سے 8 پیکٹس اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کی گئی، جن کا مجموعی وزن 10 کلو 100 گرام ہے، جبکہ برآمد شدہ منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزم بلال ولد سیف الرحمان کو گرفتار کیا گیا، جو بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق منشیات حب بلوچستان سے کراچی منتقل کی جا رہی تھی، جس کی حتمی منزل کراچی کا علاقہ قائد آباد تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 173/26 بجرم دفعہ 9(I)3E درج کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں