29

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔

تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ معلومات اور بہترین حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم انتہائی چالاک تھا جس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی داڑھی منڈوا کر حلیہ بھی تبدیل کر لیا تھا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیجز، تکنیکی شواہد اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے اسے ٹریس کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد دانش ولد محمد ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے عزت و احترام کے خلاف اس طرح کے اقدامات ناقابل برداشت ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں