28

صدر پولیس اسٹیشن کی جواء کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صدر پولیس نے جواء کھیلنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دورانِ گشت عباسی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جوئے کی پرچیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں:
1۔ پاپو ولد پنوں
2۔ اقرار علی ولد اکرام علی
3۔ محمد طیب ولد وزیر احمد
4۔ محمد حنیف ولد عبدالحنیف
5۔ عبدالشکور ولد محمد ایوب
6۔ محمد یوسف ولد عبد الحمید
7۔ محمد طاہر ولد تلیار قیصر

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 177/2026 بجرم 5/5-A گیمبلنگ ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ جواء اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں