30

پاکستان کا چین کی مالیاتی منڈی میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان نے چین کی مالیاتی منڈی میں اپنا پہلا “پانڈا بانڈ” کامیابی سے جاری کر دیا ہے، جسے معاشی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار دنیا کی دوسری بڑی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے یہ بانڈ 3 سالہ مدت کے لیے چینی کرنسی یوآن میں جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے 1.75 ارب یوآن کے بانڈز پیش کیے، تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے 8.8 ارب یوآن کی بولیاں موصول ہوئیں، جو اصل رقم سے تقریباً 5 گنا زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 25 کروڑ ڈالر کے مساوی بانڈز پر 1.26 ارب ڈالر کی پیشکشیں بھی موصول ہوئیں، جو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے۔

حکام کے مطابق اس کامیابی کو پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالی استحکام پر عالمی اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں