24

منشیات فروشی میں ملوث 4 عادی و پیشہ ور ملزمان گرفتار، آئس اور کرسٹل برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے چار عادی اور پیشہ ور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے آئس اور کرسٹل منشیات برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں تھانہ کلری، بغدادی اور چاکیواڑہ کی حدود میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت غلام زخمی عرف سعید، اشفاق احمد، علی عمران اور عرفات کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں اور عادی مجرم ہیں۔تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں