منشیات فروش انمول عرف “پنکی” کو بغیر ہتھکڑی پیش کرنے پر احتجاج، اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات سے متعلق کیس میں ملزمہ انمول عرف “پنکی” کو عدالت میں بغیر ہتھکڑی پیش کیے جانے کے معاملے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

پیاس انٹرنیشنل کی جانب سے اس اقدام پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس نے مبینہ منشیات فروش کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کر کے قانون کا مذاق اڑایا ہے۔

تنظیم کے چیئرمین کے مطابق اس معاملے کی فوری اور اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیے جبکہ آئی جی سندھ کو معطل کر کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

بیان میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن یا جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

تنظیم نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اسٹیشن گلشن اقبال پر منشیات فروشوں کو مبینہ طور پر پناہ دی جا رہی ہے، جو انتہائی سنگین معاملہ ہے۔

پیاس انٹرنیشنل کے مطابق منشیات فروش معاشرے، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے ایک “قومی خطرہ” بن چکے ہیں، اس لیے ان کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں