لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سابق ڈپٹی کمشنر لودھراں لبنیٰ نذیر کو وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومتِ پنجاب نے انتظامی بنیادوں پر لبنیٰ نذیر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس سے قبل بطور ڈپٹی کمشنر لودھراں خدمات انجام دے چکی ہیں اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
حکام کے مطابق لبنیٰ نذیر کی تقرری سے پنجاب میں خواتین کے تحفظ، حقوق اور فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ نئی ذمہ داریوں کے تحت وہ صوبے بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام اور وومن پروٹیکشن قوانین پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گی۔


