تہران سے مسافر طیارے کی براہ راست آمد و روانگی، 72 دن بعد فضائی رابطہ بحال

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایران پر حملے کے 72 دن بعد تہران سے مسافر طیارے کی کراچی آمد و روانگی کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔ایران کی تابان ایئر نے روسی طیارے کے ذریعے کراچی کے لیے دو طرفہ پرواز آپریٹ کی۔ پرواز ٹی بی این 7211 مسافروں کو لے کر تہران سے کراچی پہنچی۔بعد ازاں ایئر بس اے 320 طیارہ پرواز ٹی بی این 7212 کے تحت مسافروں کو لے کر کراچی سے تہران روانہ ہوا۔حکام کے مطابق اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کی بحالی کی اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں