انمول عرف پنکی کے حوالے سے نئی منشیات تیار کرنے کے مبینہ انکشافات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مبینہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کے کیس میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ نئی قسم کی منشیات متعارف کرانے کی تیاری کر رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ گزشتہ تین ماہ سے ایک نئے منشیاتی فارمولے پر کام کر رہی تھی اور گرفتاری کے وقت وہ مبینہ طور پر اس فارمولے کو مکمل کر چکی تھی۔

ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی اپنی تیار کردہ مخصوص منشیات اور شراب استعمال کرنے کی بھی عادی تھی اور وہ صرف اپنی ہی تیار کردہ “برانڈ” کو ترجیح دیتی تھی۔مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمہ مبینہ طور پر اپنے ہی تیار کردہ منشیات کے مختلف تجربات میں بھی ملوث رہی ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔حکام کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور نیٹ ورک سے متعلق دیگر پہلوؤں کو بھی جانچا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں