واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)صدرڈونلڈ ٹرمپ ایران امریکا اوراسرائیل جنگ کی کوریج کرنےپرامریکی میڈیا کوملک کاغدارقراردے ڈالا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو آئے روز میڈیا پر تنقید کرتے رہتے ہیں، اب ایک بار پھر بڑا وار کرتے ہوئے ایران امریکا اور اسرائیل جنگ کی کوریج کرنے پر اسے ملک کا غدار قرار دیا ہے۔
اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ٹرمپ نے لکھا کہ امریکی میڈیا کی ایسی خبریں جن میں تہران کو عسکری لحاظ سے واشنگٹن سے بالا قرار دیا جا رہا ہے، وہ حقیقت میں صحافت نہیں بلکہ دشمن کی مدد اور ان کی سہولت کاری کے مترادف ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس قسم کی رپورٹس ایران کو جھوٹی امید فراہم کر رہی ہیں حالانکہ ان کے مطابق ایران کے پاس ایسی کسی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امریکی میڈیا بزدل ہیں جو اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑے ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ’ہارے ہوئے، ناشکرے اور احمق لوگ‘ امریکا کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں۔


