آبنائے ہرمز(ایچ آراین ڈبلیو)آبنائے ہرمز (خلیجی خطہ): Strait of Hormuz سے عراقی خام تیل سے لدا ایک چینی آئل ٹینکر کامیابی کے ساتھ گزر گیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والا چینی جہاز اب Gulf of Oman میں لنگر انداز ہے۔ جہاز کی شناخت “یوآن ہوا ہو” کے نام سے کی گئی ہے۔
جس علاقے میں یہ جہاز موجود ہے وہاں امریکی بحریہ کی جانب سے بحری نگرانی اور محدود ناکہ بندی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔معلومات کے مطابق یہ حالیہ عرصے میں تیسرا چینی آئل ٹینکر ہے جو آبنائے ہرمز کے راستے سے گزرا ہے۔ خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے بعد بحری گزرگاہوں پر نگرانی مزید سخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے راستے پر کنٹرول سخت کیا ہے اور تیل و مائع قدرتی گیس کی ترسیل کے حوالے سے عراق اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔


