امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کا تین روزہ دورہ، شی جن پنگ سے اہم ملاقات متوقع

بیجنگ(ایچ آراین ڈبلیو) Beijing میں امریکی صدر Donald Trump اپنے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں اعلیٰ سطحی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں امریکی صدر کے استقبال کے موقع پر چینی نائب صدر، واشنگٹن میں تعینات چینی سفیر اور بیجنگ میں موجود امریکی سفیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ استقبالیہ تقریب میں تین سو چینی نوجوانوں، فوجی اعزازی گارڈ اور ملٹری بینڈ نے بھی شرکت کی۔

اس دورے میں امریکی صدر کے ہمراہ ایلون مسک اور ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی اپنے چینی ہم منصب Xi Jinping سے کل اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔مذاکرات میں ایران کی صورتحال، تائیوان تنازع، تجارتی تعلقات اور مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے اثرات سمیت اہم عالمی معاملات زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ترجمان کے مطابق چین برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے اور اختلافات کم کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ عالمی امن اور ترقی کے لیے بھی کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں