روس کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل “سرمات” کا کامیاب تجربہ، تعیناتی رواں سال متوقع

ماسکو(ایچ آراین ڈبلیو)روس نے اپنے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل “سرمات” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جسے دنیا کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نظاموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مطابق “سرمات” میزائل کی باقاعدہ تعیناتی رواں سال کے آخر تک کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام اسٹریٹجک دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میزائل کی رینج 35 ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ادھر روسی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ “پوزیڈن” اور “بیورویسٹک” جیسے جدید دفاعی منصوبوں پر کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جو ملک کی عسکری ٹیکنالوجی میں مزید پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں