غداری کے الزام میں سابق آرمی چیف گرفتار، غیر ملکی طاقتوں سے گٹھ جوڑ کے سنگین الزامات

کراکس(ایچ آراین ڈبلیو)پارس ڈیجیٹل نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے سابق آرمی چیف کو ریاست سے غداری اور غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ سابق جرنیل نے مبینہ طور پر 50 ملین ڈالر کے عوض امریکی اسپیشل فورسز کو صدر کی نقل و حرکت سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کیں۔ مزید یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انتظامی احکامات کے ذریعے ملک کا ایئر ڈیفنس سسٹم غیر فعال کرایا گیا تاکہ غیر ملکی مداخلت کی راہ ہموار ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق اس مبینہ غداری کے نتیجے میں درجنوں سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ روسی میڈیا کے حوالے سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس سازش میں مبینہ طور پر ملوث سابق آرمی چیف کے چھ قریبی فوجی افسران کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ حکام کی جانب سے ان الزامات پر سرکاری سطح پر تفصیلی مؤقف یا عدالتی فیصلے کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری بتائی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں